اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے بڑے صا حبزادے حسین نواز نجی پرواز سے برطانیہ چلے گئے نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کے بڑے بیٹے حسین نوازاسلام آبادسے فلائٹ نمبر ای کے615کےذریعےبرطانیہ روانہ ہوئے ۔ذرائع نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کے چھوٹے بیٹے حسن نواز پہلے ہی برطانیہ جا چکے ہیں۔واضح رہے کہ وزیر اعظم کے دونوں صاحبزادے حسین نواز اور حسن نواز پاناما کیس کی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کےلئے وطن آئے ہوئے تھے۔حسین نواز 6مرتبہ جے آئی ٹی میں پیش ہوکر بیان ریکارڈ کراچکے ہیں۔