اسلام آباد (سید انوار زیدی سے) معروف عسکری و سیاسی تجزیہ نگار لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب نے خبریں سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعطم نواز شریف نے پانامہ کیس کے کمبل سے جان چھڑانے کے لیے اعلیٰ عسکری قیادت سے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔ میری اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی اس ضمن میں رابطہ کیا لیکن انہوں نے معذرت کی اور کہا کہ فوج کسی سیاسی کھیل کا حصہ نہیں بنے گی۔ فوج آئینی، قانونی اور سیاسی طور پر عدلیہ کا احترام کرتی ہے فوج پر پہلے بھی کئی نوع کے الزامات لگ چکے ہیں کسی بھی بیرونی طاقت کا کیا۔ اس ضمن میں کوئی کردار ہے تو اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا بیرونی دباﺅ حکومتوں پر ہوتا ہے عدلیہ پر نہیں ہماری عدلیہ آزاد ہے یہ کسی کے دباﺅ میں آئے بغیر فیصلے کرتی ہے۔ وزیر اعظم کے استعفیٰ بارے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف از خود استعفیٰ کبھی نہیں دیں گے وہ درمیانی راستہ نکالنے کے لیے ہاتھ پاﺅں مار رہے ہیں لیکن جب سپریم کورٹ کا فیصلہ آئے گا تو بیس کروڑ عوام وکلاءاور سول سوسائٹی انہیں حکومت چھوڑنے پر مجبور کر دیں گے۔
