نیویارک(شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ اداکار سلمان خان کے ساتھ پہلی ملاقات ان کی زندگی کا سب سے یادگار تجربہ ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ سلمان خان کے ساتھ پہلی ملاقات 18 سال کی عمر میں ہوئی جو ان کی زندگی کا سب سے یادگار تجربہ ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ آئیفا ایوارڈ میں سلمان خان کے ساتھ پہلی بار پرفارم کرنے پر بہت نروس ہونے کے ساتھ پر جوش بھی ہیں۔واضح رہے کہ کترنہ کیف نے 2005 ءمیں سلمان خان کے ساتھ فلم ”میں نے پیار کیوں کیا“ جس کی ہدایات ڈیوڈ دھون نے دی جو باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی میں کام کیا تھا۔