نیویارک (شوبز ڈیسک )تھرل سے بھرپور فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم ’ڈیولز گیٹ‘ کا پہلا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔کلے اسٹوب کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے ایف بی آئی ایجنٹ کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک خاتون اور اس کے بچے کی پر اسرار گمشدگی کا معمہ حل کرنے کی کوشش کرتا دکھائی دیتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں مائلو وینٹیمگلیا، برجٹ ریگن، ایمینڈا اسکل، شان ایشمور، ایڈم ہرٹگ، جوناتھن فریکس اور اسپینسر ڈریور سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔اسکائیلر میڈنک اور اسکاٹ میڈنک کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ سنسنسی خیز مناظر سے بھرپو ر فلم رواں برس سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔