ا سلام آباد (آن لائن ) سپریم کوٹ میں رحمان ملک کی نااہلی اور توہین عدالت کی سزا کے لیے درخواست دائر کردی گئی ہے ، جمعہ کے روز محمود اختر نقوی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جے آئی ٹی نے رحمان ملک کو ناقابل اعتماد قراردیا ہے رپورٹ کے مطابق رحمان ملک نے جے آئی ٹی کو گمراہ کن جوابات دیئے ،انکے کیخلاف شریف فیملی کی کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں ہے ، جبکہ رحمان ملک نے جے آئی ٹی رپورٹ پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ جے آئی ٹی کے ہتک ریمارکس کی مذمت کرتا ہوں ، جے آئی ٹی سے کریکٹر سرٹیفکیٹ لینے نہیں گیا تھا ، جے آئی ٹی سنی سنائی باتوں پر عمل پیرا ہے ،غیر مناسب الفاظ سے میری ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا ،درخواست میں کہا گیا ہے کہ سنیٹر رحمان ملک رپورٹ پر ردعمل میں توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں ، رحمان ملک آئین کے آرٹیکل 62اور63کے تحت صادق اور امین نہیں رہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کو رحمان ملک کی نااہلی کے لیے حکم دے۔
