تازہ تر ین

17جولائی کو سپریم کورٹ میں کیا ہونیوالا ہے؟ برطانوی جریدے کی تہلکہ خیز رپورٹ

لندن (این این آئی) برطانوی جریدے اکانومسٹ نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ شریف خاندان کی توقع سے کہیں زیادہ بدتر ہے۔برطانیہ کے معروف جریدے اکانومسٹ کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ نے پاکستانی سیاست میں ہل چل مچا دی ہے ¾ تاہم موجودہ ہل چل کا جوبھی نتیجہ نکلے اس کا اثر منفی ہوگا۔ جریدے کے مطابق نواز شریف کے حالیہ دور میں قدرے استحکام اور خوشحالی رہی ¾دہشت گردی میں ڈرامائی کمی آئی اور اقتصادی ترقی میں اضافہ ہوا نواز شریف کی حکومت حالیہ ادوار کی حکومتوں میں سب سے زیادہ شفاف رہی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ جے آئی ٹی رپورٹ پر 17 جولائی کو سماعت کرےگی، امکان ہے کہ جواب دینے کےلئے نواز شریف کو چنددن دیئے جائیں گے، جریدے نے اس امکان کا اظہار بھی کیا ہے کہ آئینی تقاضے پورے نہ کرنے کی بنیاد پر انہیں عہدے سے فارغ کیا جاسکتا ہے اور یہ بھی ممکن ہے کہ سپریم کورٹ جے آئی ٹی کی سفارشات پر عمل درآمد کا حکم دیتے ہوئے نیب کو ان الزامات کی تفتیش سونپ دے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain