تازہ تر ین

عازمین حج کیلئے وزارت مذہبی امور نے اہم اعلان کردیا

اسلام آباد (آئی این پی) وزارت مذہبی امور نے پری حج فلائٹ آپریشن شیڈول جاری کر دیا جس کے مطابق پہلی حج فلائٹ 24 جولائی کو اسلام آباد سے عازمین حج کو لے کر مدینہ منورہ روانہ ہو گی جبکہ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف عازمین کو رخصت کریں گے ۔ یہ آپریشن 26 اگست تک جاری رہے گا۔ جمعہ کو وزارت مذہبی امور نے حج فلائٹ آپریشن شیڈول جاری کر دیا۔ پہلی حج فلائٹ 24 جولائی کو اسلام آباد سے عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ ہو گی۔ یہ فلائٹ پی کؑے 2003 رات اڑھائی بجے بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے روانہ ہو گی جبکہ وزیر مذہبی امور سردار یوسف رخصت کریں گے۔ حج فلائٹ آپریشن 26 اگست تک جاری رہے گا۔ حج فلائٹ آپریشن میں 4 ایئر لائنز حصہ لیں گی جس میں پی آئی ا ے ‘ سعودی ایئر لائن ‘ ایئر بلیو اور شاہین ایئر شامل ہیں۔ حجاج کرام کی واپسی کیلئے فلائٹ آپریشن 6 ستمبر سے 6 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ سرکاری سکیم کے تحت رواں برس ایک لاکھ 7 ہزار سے زائد عازمین حجاز مقدس جائیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain