تازہ تر ین

گھٹ گھٹ کے مرنے سے بہترہے راز بتائیں تا کہ ہم جمہوریت بچائیں

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا ہے جے آئی ٹی رپورٹ پر حکومتی وزراءکی وضاحت ضروری ہے میاں صاحب بتائیں کون سازش کون کر رہا ہے عدالتوں میں کیس کرنا کیا سازش ہے توآپ بھی یہ سازش کر چکے ہیں، قمر زمان کائرہ نے پریس کانفرنس میں میاں صاحب کو بار بار مخاطب کرتے ہوئے کہا میاں صاحب گھٹ گھٹ کے مرنے سے بہتر ہے آپ راز بتا دیں ہم جمہوریت بچالیں گے، میاں صاحب آپ سینے کے راز قوم کو بتا دیں، سپریم کورٹ پر حملہ کرنے کے راز ہی کھول دیں،میاں صاحب راز کھولیں آپ کی دولت میں کیسے اضافہ ہوا،قمر زمان کائرہ نے کہامیاں صاحب مودی سے دوستی کا راز ہی بتا دیںیہ ہی بتادیں ضیا الحق نے آپ کو کیا راز بتائے تھے اگر آپ نہیں بتاتے تو قومی جرم کر رہے ہیں ان کا کہنا تھا میاںصاحب ہمیں سازشیں کہیں نظر نہیں آ رہیں آپ جب مشکل میں پھنس جاتے ہیں تو مظلومیت کا رونا شروع کر دیتے ہیں میاں صاحب ابھی بھی وقت آیا استعفیٰ دے دیںآپ کے وزرائ کے بیانات پر عدلیہ پھر بھی صبر کا مظاہرہ کر رہی ہیں عدلیہ کو دھمکیاں ہم دیتے توآرٹیکل 6 کے تحت مقدمات بن جاتے اورکارکنوں کو پھانسی لگا دیا جاتا۔ پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ میاں صاحب گناہوں کا اعتراف کریں یا سازشوں کابتائیں، خود مشرف سے معافی مانگنے والے ہمیں این آر او کا طعنہ دیتے ہیں، کشمیریوں پر ظلم کرنے والے مودی سے آپ کی دوستی ہے، باہر مت دیکھیں اپنی صفوں میں دیکھیں آپ کے بہت سے وزراءآس لگائے بیٹھے ہیں، جوڈیشل 58ٹو بی کا الزام ہم لگاتے تو ہمیں پھانسی دے دی جاتی، بی بی نے کہا تھا کہ نواز شریف مجھے اور میرے والد کو یاد کر کے روئیں گے، جے آئی ٹی کو گالیاں دینے سے کام نہیں چلے گا، ثبوتوں کے ساتھ جے آئی ٹی کی رپورٹ غلط ثابت کریں۔ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہ کہتے ہیں سازشیں ہو رہی ہیں، جھکیں گے نہیں، میاں صاحب بتا نہیں رہے کہ سازش کون کر رہا ہے، میاں صاحب ساری اپوزیشن آپ کے خلاف اکٹھی ہے، عدالتوں میں کیس کرنا سازش ہے؟ ہمیں سازش کہیں نظر نہیں آ رہی، آپ نظام کو خطرے کی بات کرتے ہیں تو پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں، میاں صاحب پارلیمان کو بتائیں کیا سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر نہیں بتاتے تو قومی جرم کر رہے ہیں، کہا گیا کہ آپ کے سینے میں بہت سارے راز ہیں، گھٹ گھٹ کر مرنے کے بجائے قوم کے سامنے آئیں، بتا دیں کہ ضیاءالحق نے کون سے راز آپ کو بتائے، آپ راز ہمیں بتا دیں ہم جمہوریت کو بچا لیں گے، مشرف کو معافی نامہ لکھ کر آپ نے دھوکہ دیا، میاں صاحب آپ نے کبھی جمہوریت کےلئے لڑائی نہیں کی، ہم اپنی جمہوریت کو بچانے کےلئے کافی ہیں۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ شہید محترمہ اس ملک میں جان دینے آئی تھیں، آپ نے راتوں رات ملک فوج کے حوالے کیا تھا،معافی نامہ لکھ کر آپ ملک سے باہر چلے گئے، کشمیریوں پر ظلم کرنے والے مودی سے آپ کی دوستی ہے، خود معافی مانگ کر ملک آمروں کے حوالے کر دیا، ہمیں این آر او کا طعنہ دیتے ہیں، اسامہ بن لادن سے پیسے لے کر آپ نے حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی، سپریم کور ٹپر حملہ کرنے کا راز کھول دیجئے، پیپلز پارٹی کے خلاف سازشوں پر ہم نے ایجنسیوں کا بھی نام لیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میاں صاحب باہر مت دیکھیں اپنی صفوں میں دیکھیں، بہت سارے وزراءآس لگائے بیٹھے ہیں، جے آئی ٹی عمران یا اپوزیشن نے نہیں بنائی، جوڈیشل 58ٹو بی کا الزام ہم لگاتے تو ہمیں پھانسی دے دی جاتی، عدلیہ پھر بھی تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہے، ان کو اربوں روپے کے گفت ملتے ہیں، جس ملک کا وزیراعظم نوکری کر ے پھر کہتے ہیں سازش ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی بی نے کہا تھا کہ نواز شریف مجھے اور میرے والد کو یاد کر کے روئیں گے، نواز شریف کے جانے سے جمہوریت کو خطرہ نہیں ہے، آپ کی اربوں کی چوریاں پکڑی گئی ہیں، بچے بادشاہ بن جائیں اور آپ کہیں کہ سازش ہو رہی ہے، جے آئی ٹی کو گالیاں دینے سے کام نہیں چلے گا، ثبوتوں کے ساتھ جے آئی ٹی کی رپورٹ غلط ثابت کریں۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ میاں صاحب ابھی بھی وقت ہے استعفیٰ دے دیں، جے آئی ٹی کی ویڈیو کو سامنے لایا جائے، سعید احمد نے بھی تسلیم کیا کہ جعلی اکاﺅنٹ بنائے گئے، میاں صاحب اپنے گناہوں کا اعتراف کریں یا سازشوں کا بتائیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain