اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جے آئی ٹی کی رپورٹ میں کلثوم نواز کے اثاثوں سے بھی نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کے اثاثے حیران کن طور پر بڑھتے رہے۔ وزیراعظم کی اہلیہ کلثوم نواز سے متعلق بھی سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے۔ سال 1984 اور 85 میں اثاثوں کی مالیت سات لاکھ سینتالیس ہزار تھی جو 1992 میں سولہ لاکھ ہوگئی۔ لیکن سال 1993 میں یہی اثاثے ساڑھے سترہ گناہ اضافے کے ساتھ دو کروڑ چھیاسی لاکھ کے ہوگئے جبکہ اسی سال جمع کرائے گئے گوشواروں کے مطابق کلثوم نواز کی آمدن صرف دو لاکھ اناسی ہزار تھی۔ کلثوم نواز کی جانب سے گوشواروں میں چھانگہ گلی میں ساڑھے چہ کروڑ کی جائیداد بھی ظاہر نہیں کی گئی۔ انیس سو ستانوے اٹھانوے کے دوران خاتون اول کے اثاثوں میں دو کروڑ چھہتر لاکھ کی حیرت انگیز کمی آئی تاہم گوشواروں میں کچھ نہیں بتایا گیا کہ یہ رقم کہاں خرچ ہوئی۔ جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق کلثوم نواز نے چھانگہ گلی میں 63.75 ملین کی جائیداد بھی ظاہر نہیں کی۔
