تازہ تر ین

الزام تراشی زہر قاتل, تماشا لگانے والوں بارے اہم خبر

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف پاکستان کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر ڈالنے والے عظیم لیڈر ہیں جن کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منزل کی جانب رواں دواںہوا ہے اور منصوبوں میں شفافیت اور رفتار کے ایسے معیار قائم کئے گئے ہیں جس کی مثال پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں نہیں ملتی۔وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں منصوبوں میں اربوں روپے کے قومی وسائل بچائے گئے ہیں اور پاکستان کی تاریخ میں قومی وسائل بچانے کی ایسی کوئی مثال موجود نہیں۔ایسی مخلص قیادت پر بے بنیاد الزامات لگائے جا رہے ہیں جس نے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کے اعلیٰ معیار قائم کئے ہیں اور قومی وسائل کو امانت سمجھ کر دیانتداری کے ساتھ فلاح عامہ کے منصوبوں پر صرف کیا ہے۔ قوم ملک پر 20 سال سے چھائے اندھیرے دور کرنے کے حوالے سے وزیراعظم محمد نوازشریف کے تاریخی کردار کو ہمیشہ یاد رکھے گی اور ترقی کا راستہ روکنے والوں کے منفی طرز عمل اور منفی کردار کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا منشور محروم معیشت طبقات کی زندگیوں میں بہتری لانا ہے اور وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں حکومت اپنے منشور پر کامیابی سے عمل پیرا ہے۔ عوام نے مسلم لیگ (ن) کو خدمت کا جو مینڈیٹ دیا تھا اس کی پوری لاج رکھی ہے اور تیز رفتار ترقی اور مکمل ہونے والے بڑے منصوبوں کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔ تیز رفتار ترقی سے عوام کی خوشحالی کے مخالفین کا خوف اور بے چینی بڑھ رہی ہے اور خدمت خلق کے جذبے سے عاری بعض سیاسی عناصر ملک میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انارکی، انتشار اور الزام تراشی کی سیاست ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے زہر قاتل ہے۔ مسترد شدہ سیاسی عناصر ہوس اقتدار کی خاطر ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی میں رکاوٹ بن رہے ہیں اور یہ عناصر اپنی شکست کا بدلہ عوام کی ترقی کا سفر روک کر لینا چاہتے ہیں لیکن اپنے ذاتی ایجنڈے کی تکمیل کی خاطر ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے خواہشمند ہمیشہ کی طرح اب بھی ناکام ہوں گے کیونکہ کہ عوام کھوٹے کھرے کی پہچان رکھتے ہیں اور وہ خدمت کرنے والوں اور خدمت کے سفر کو روکنے والوں کو جان چکے ہیں اور عوام احتجاج و انتشار کی سیاست اور ملکی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والوں سے بےزارہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اقتدار عوام کی خدمت کا ذریعہ ہے جو عوامی خدمت سے ہی ملتا ہے اورعوامی خدمت کی سیاست کے مقابلے میں منفی سیاست کی کوئی حیثیت نہیں۔ چور دروازوں سے اقتدار حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔ ملک کی ترقی کی قیمت پر ہر روز نیا تماشہ لگانے والے اپنا منفی طرز عمل بدلیں کیونکہ خدمت، دیانت اور شفافیت کے سامنے الزام تراشی اور جھوٹ کی سیاست بے معنی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہمسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ملکی مفاد کومقدم رکھا ہے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے 4 برس کے دوران ملک و قوم کی دل وجان سے خدمت کی ہے اور دیانت ، خدمت اور شفافیت کی سیاست کے باعث محمد نوازشریف آج عوام کیلئے ا±مید کی کرن بن چکے ہیں اور آئندہ بھی عوام کی خدمت کے سفر کو مزید آگے بڑھائیں گے۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وفد اور رکن قومی اسمبلی راﺅ محمد اجمل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے آج یہاں ان سے ملاقات کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain