اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی کی جانب سے ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں گونواز گو ریلیوں کے انعقاد کو شروعات قراردیتے ہوئے کہا کہ اس سے پیشتر کہ ہر پاکستانی نوازشریف کو ریڈ کارڈ دکھائے انہیں اقتدار سے الگ ہوجاناچاہئے، پی پی پی چیئرمین نے تصور جمہوریت اور جمہوری اقدار کو شدید نقصان پہنچانے والے نوازشریف اور اس کے ٹولے پر بیک وقت یلغار کرنے پر جنوبی پنجاب کے پارٹی کارکنان و رہنماو¿ں کی تعریف کی اور مزید کہا کہ نوازاینڈ کمپنی نے ثابت کردیا کہ آمروں کی گود میں پلنے اور بڑھنے والے قوم و ملک کی خدمت کرنے کے بجائے فقط اپنے مذموم مقاصد کو پورا کرنے کیلئے سیاست میں آتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نوازشریف کے آگے فقط مستعفیٰ ہونے کا راستہ ہے اور وہ اپنے مالی جرام و میگا کرپشن کو بچانے کیلئے اداروں سے تصادم جیسے حربوں میں اپنا وزن ڈالنے سے اجتناب برتیں، انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ باعث تعجب نہیں کہ پانامہ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم ہاو¿س آنے کے بعد شریف فیملی کے ہر فرد نے دوران 9پ 1991-2اور 1992-93ہرسال اپنے اثاثوں میں مجموعی طور پر 16.6فیصد اضافہ کیا، پی پی پی چیئر مین نے مزید کہا کہ نوازشریف نے خود وعدہ کیا تھا کہ اگر کوئی ایک ثبوت بھی اس کے خلاف آیا تو وہ مستعفیٰ ہوجائیگا، لیکن اب ثبوتوں سے بھرا پورا ڈبا جو کہ پوری قوم کے سامنے موجود ہے،ظاہر ہونے کے بعد وہ اپنے وعدے سے مکر گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ پی پی پی ورکرز پورے ملک میں گو نواز گو کے نعرے لگانا اور ریلیاں نکالنا بند نہیں کرینگے، جب تک پاکستان کی عوام نوازشریف کو مستعفیٰ ہونے پر مجبور نہیں کردیتی۔
