تازہ تر ین

فوڈ اتھارٹی کے اہلکاروں کی سکیورٹی کیلئے پہلوانوں کی خدمات حاصل

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) پنجاب فوڈ اتھارٹی کے عملے سے الجھنے والے ہو شیار ہو جائیں،پنجاب فوڈاتھارٹی نے عملے کی سکیورٹی کیلئے پہلوانوں کو مامور کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے 300 پہلوانوں کوسکیورٹی اہلکارتعینات کیا جائے گا،ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا ہے پہلوانوں کو اور باڈی بلڈرز کو 25000 روپے تنخواہ دی جائے گی ان کا کہنا تھا اس کے علاوہ پہلوانوں کو راشن الاو¿نس بھی دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ فوڈ اتھارٹی کے عملے کو کارروائی کے دوران لوگوں کی جانب سے سخت ری ایکشن کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس پر اتھارٹی نے پہلوانوں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain