لاہور(ویب ڈیسک)جنوبی چھاونی کے علاقہ میں سابق وزیر قانون خالد رانجھا کے بیٹے حسن رانجھا نے 3موٹرسائیکلوں کو کچل دیا جس سے بچوں اور خواتین سمیت 7افراد زخمی ہوگئے۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔تھانہ جنوبی چھاونی میں درج مقدمہ میں مدعی نے تحریر کروایا ہے کہ اس کے بھائی خالد اور طارق اپنی فیملیز کے ہمراہ سرفراز رفیقی روڈ سے گزررہے تھے کہ کہ تیز رفتار گاڑی UG:259نے دونوں بھائیوں سمیت تین موٹرسائیکلوں کو ٹکر ماردی،حادثے کی وجہ کار سوار کی لاپرواہی اور تیز رفتاری تھی۔حادثے کے سبب میرا بھائی خالد،طارق ان کے اہل خانہ عائشہ،اقرائ،علی اور تیسرے موٹرسائیکل پر سوار نادر اور ندیم زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔حادثے کے وقت گاڑی حسن رانجھا چلارہا تھا جبکہ گاڑی میں ایک اور شخص مظہر بھی موجود تھا۔زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے،مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
