ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے زندگی کے اہم رازوں سے پردہ اٹھایا۔ گفتگو کرتے ہوئے اداکار کا کہنا تھا کہ انہوں نے شادی کی رات بھی فلم سیٹ پر گزاری کیوں کہ ان دنوں ان کی پہلی فلم کی شوٹنگ جاری تھی جبکہ جس دن ان کی شادی ہوئی اسی دن ہی وہ ممبئی منتقل ہوئے اور ان کا یہ فیصلہ بہت بڑی تبدیلی ثابت ہوا۔ اپنے انٹرویو میں اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ آج تک انہوں نے اپنی ڈیبیو فلم ’دیوانہ‘ نہیں دیکھی کیوںکہ گوری خان نے انہیں یہ فلم دیکھنے ہی نہیں دی۔شاہ رخ خان کے مطابق انہیں یاد نہیں کہ انہوں نے آج تک کتنی فلموں میں کام کیا تاہم جب ان کی پہلی فلم آئی تو سلمان خان کے والد سمیت راکیش روشن اور دیگر افراد نے انہیں کہا کہ تم بڑے اسٹار بنو گے۔