تازہ تر ین

ڈالر مہنگا سکینڈل ، اہم حکومتی شخصیت بارے حساس اداروں کی رپورٹ ، تہلکہ خیز انکشاف

لاہور (خصوصی رپورٹ)حکومتی ذمہ داران کیلئے ایک اور شکنجہ تیار کرلیاگیا۔ ڈالر کی قیمت اچانک تین روپے بڑھنے سے پہلے ملک بھر کی مارکیٹوں سے ڈالر کس طرح غائب ہوا کن کن بڑے منی ایکسچینجرز نے مارکیٹوں سے ڈالر اٹھائے اور کون سے دو معروف بینکرز اور ایک اہم حکومتی شخصیت کے قریبی سرمایہ کاروں نے اس دن کتنی ڈالر کی انویسٹمنٹ وقت سے پہلے کی۔ اس حوالے سے اہم شواہد حاصل کرلئے گئے ہیں۔حساس اداروں نے اس حوالے سے نہ صرف ثبوت اکٹھے کر لئے ہیں بلکہ کون کون مستفید ہوا، کتنی کتنی رقم کہاں کہاں گئی، قیمت بڑھنے سے پہلے کس کس کو علم تھا اس حوالے سے بھی شواہد اکٹھے کرلئے گئے ہیں۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق پاکستان میں جے آئی ٹی رپورٹ پیش ہونے سے چند روز قبل ڈالر کی قیمت میں اچانک اضافہ کے حوالے سے حکومتی سطح پر دعویٰ کیا گیا تھا اس کی قیمت بڑھانے اور اس سے فائدہ اٹھانے والے مافیا کو بے نقاب کیا جائیگا اور اس حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی دھواں دار تقریر کی تھی مگر اس کے بعد اس معاملے کو ردی کی ٹوکری کی نذر کردیاگیا تھا جبکہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ملکی معیشت پر بدترین اثرات مرتب ہوئے اور غیر ملکی قرضوں کے حجم میں بھی اضافہ ہوا۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق دو حساس اداروں کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ایک روز قبل ہی ملک بھرمیں مختلف منی ایکسچینجرز سے ڈالر اٹھانے کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا جس میں دو معروف بینکرز، تین منی چینجرز، دبئی اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے دو معروف سرمایہ دار جن کے حکومتی حلقوں میں اہم تعلقات ہیں اور ایک کراچی سے تعلق رکھنے والا معروف سرمایہ دار جس کے حوالے سے کہاجاتا ہے کہ وہ حکومت کے دو ذمہ داران کا حصہ دار ہے ملوث ہیں۔ ان لوگوں نے مارکیٹ سے ڈالر اٹھائے اور جیسے ہی ڈالر کی قیمت بڑھی تو فوری طورپر اسی مارکیٹ میں ڈالر کو فروخت بھی کردیاگیا۔پاکستانی بیرونی قرضوں کی اقساط بھی انہی دنوں میں ادا کی جاتی ہیں وہ بھی اضافہ کے ساتھ ادا کی گئیں۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق اس مافیا کے حوالے سے حکومت اور دو معروف بینکرز کو نہ صرف علم تھا بلکہ ایک اہم حکومتی شخصیت اوراس کا بیٹا اس میں باقاعدہ ملوث تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے رپورٹ مرتب کرنے والے اداروں نے آئندہ چند روز میں رپورٹ مکمل کرکے متعلقہ اداروں کو بھیج دینی ہے۔ اس پر عمل ہوتا ہے یا نہیں اس حوالے سے بھی رپورٹ بھیجنے کے فوری بعد اہم ذمہ داران کو بتادیا جائیگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain