تازہ تر ین

نوازشریف کے پاس وزیراعظم رہنےکااخلاقی جواز باقی نہیں رہا، بلاول بھٹو

 اسلام آباد: چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ کی بنیاد پر نواز شریف سے استعفیٰ کا مطالبہ کررہے ہیں اب نواز شریف قانونی اور اخلاقی جواز کھو بیٹھے ہیں۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ انسانی حقوق کی بات کی، ہمارے دور میں ہی انسانی حقوق کا بل منظور ہوا اور اب بھی ہمارا مطالبہ ہے کہ  انسانی حقوق کمیشن کی خود مختاری اور اطلاعات تک عوام کی رسائی کے حق کے بل کا نفاذ کیا جائے حکومت شفافیت نہیں چاہتی اس لیےاطلاعات تک رسائی کے بل کا نفاذ نہیں کررہی۔بلاول زرداری نے کہا کہ صحافی برادری نے جمہوریت کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا، ہم نے حکومت سے صحافی برداری کے تحفظ کے لیے بھی قانون سازی کرنے کو کہا لیکن اب تک تو کئی صحافیوں کے قتل کیسز پر تحقیقات بھی شروع نہیں ہوسکی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی جے آئی ٹی رپورٹ کی بنیاد پر نواز شریف سے استعفیٰ کا مطالبہ کررہی ہے، رپورٹ کے بعد نواز شریف وزیر اعظم رہنے کا قانونی اوراخلاقی جوازکھو بیٹھے ہیں، ان کے فیصلوں سےملک مفلوج ہوگیا ہے ان کا استعفیٰ ملک و قوم کے مفاد میں ہے جمہوریت کے استحکام کے لیے ضروری ہے کہ نواز شریف فوری اپنے عہدے سے دستبردار ہوں تاکہ سازشوں کے نظریئے کا خاتمہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ اب صرف مولانا فضل الرحمان جیسے چند لوگ ہی وزیراعظم کے حمایتی رہ گئے ہیں اور امید ہےوہ بھی  جلد ہی نوازشریف کی حمایت چھوڑ دیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain