تازہ تر ین

عوام کو الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں رہا

اسلام آباد (آئی این پی، صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بچوں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کئے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ شریف خاندا ن نے سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی میں جھوٹ بالا اور جعلی دستاویزات دیں۔ وہ پیر یہاں ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں سپریم کورٹ میں پانامہ پیپرز عملدر آمد کیس کی ہونے والی سماعت پر بات چیت ہوئی اور پانامہ کیس سے متعلق آئندہ کی حکمت عملی طے کرلی گئی۔ اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ شریف فیملی کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کو کچھ نہیں، انہوں نے سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی میں جھوٹ بولا اور جعلی دستاویزات دیں، نواز شریف اور بچوں کے خلاف فوجداری مقدمات درج ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ شریف فیملی نے مفروضوں کی بنیاد پر جے آئی ٹی رپورٹ چیلنج کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے بلوچستان کے ضمنی الیکشن میں ہونے والی دھاندلی کے مناظر کو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اس طرح کی دھاندلی پر کوئی ایکشن نہیں لیا، اب عوام کو الیکشن کمیشن پر اعتما د نہیں رہا۔پیر کوسوشل میڈیا پر جاری پیغام میں پی ٹی آئی چیئرمین نے ایک وڈیو پوسٹ کی ہے، جس میں گزشتہ روز نوشکی میں ہونے والے این اے ۔260 کے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے مناظر شامل ہیں۔اس موقع پر عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اس طرح کی دھاندلی پر کوئی ایکشن نہیں لیا،لہذا عوام کو اب الیکشن کمیشن پر اعتما د نہیں رہا ، بلوچستان کے عوام2013سے دھاندلی ہوتے دیکھ رہے ہیں لیکن الیکشن کمیشن کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain