تازہ تر ین

نواز شریف کا اقتدار میں رہنا جمہوریت کیلئے خطرہ

اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ذرداری نے کہا کہ نوازشریف کے پاس وزیراعظم رہنے کااخلاقی جواز باقی نہیں رہا جمہوریت کے استحکام کیلئے نواز شریف فوری اپنے عہدے سے دستبردار ہوںجے آئی ٹی رپورٹ کی بنیاد پر نواز شریف سے استعفی کا مطالبہ کررہے ہیں اب نواز شریف قانونی اور اخلاقی جواز کھو بیٹھے ہیں وزیر اعظم کا استعفا ملک اور قوم کے مفاد میں ہے،صرف مولانا فضل الرحمان جیسے چند لوگ ہی وزیراعظم کے حمایتی رہ گئے ہیں اور امید ہےوہ بھی جلد ہی نوازشریف کی حمایت چھوڑ دیں گےظلم و ستم کے باوجود پیپلز پارٹی نے جمہوریت، عدلیہ کی آزادی کے لیے جدوجہد کی،ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی پر چڑھایا گیا بے نظیر بھٹو کے ساتھ ناانصافی کی گئی آصف علی ذرداری بغیر کسی جرم کے گیارہ سال جیل میں رہے صحافی برادری نے جمہوریت کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا، خدمات دیتے ہوئے سو سے زائد صحافی جانیں گنوا چکے ہیں وکلاءسے خطاب اور بعد ازاں نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ انسانی حقوق کی بات کی، ہمارے دور میں ہی انسانی حقوق کا بل منظور ہوا اور اب بھی ہمارا مطالبہ ہے کہ انسانی حقوق کمیشن کی خود مختاری اور اطلاعات تک عوام کی رسائی کے حق کے بل کا نفاذ کیا جائے حکومت شفافیت نہیں چاہتی اس لیے اطلاعات تک رسائی کے بل کا نفاذ نہیں کررہی۔بلاول زرداری نے کہا کہ صحافی برادری نے جمہوریت کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا، ہم نے حکومت سے صحافی برداری کے تحفظ کے لیے بھی قانون سازی کرنے کو کہا لیکن اب تک تو کئی صحافیوں کے قتل کیسز پر تحقیقات بھی شروع نہیں ہوسکی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی جے آئی ٹی رپورٹ کی بنیاد پر نواز شریف سے استعفی کا مطالبہ کررہی ہے، رپورٹ کے بعد نواز شریف وزیر اعظم رہنے کا قانونی اوراخلاقی جوازکھو بیٹھے ہیں، ان کے فیصلوں سے ملک مفلوج ہوگیا ہے ان کا استعفی ملک و قوم کے مفاد میں ہے جمہوریت کے استحکام کے لیے ضروری ہے کہ نواز شریف فوری اپنے عہدے سے دستبردار ہوں تاکہ سازشوں کے نظریئے کا خاتمہ ہو حکومت احتساب اور شفافیت میں یقین نہیں رکھتی بلاول بھٹو نے کہا کہ صحافی برادری نے جمہوریت کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا، خدمات دیتے ہوئے سو سے زائد صحافی جانیں گنوا چکے ہیں جب کہ میں نے صحافی برداری کے تحفظ کے لیے قانون سازی کرنے کو کہا ہے پیپلز پارٹی نے جے آئی ٹی رپورٹ پر وزیر اعظم سے استعفی مانگا، اگر کوئی سازش ہو رہی ہے تو بتایا جائے کون سازش کر رہا ہے الیکشن Wooden Hot Tubs: A Symphony of Nature and Soothing Warmth! RoyalTubs.co.uk 2018 کی تیاریوں کے حوالے سے بلاول کا کہنا تھا کہ جلد ہی منشور کو مکمل کر لیں گے، 2018 کے منشور کو قوم کے سامنے پیش کریں گے، اگلےالیکشن میں پیپلز پارٹی کا اچھا رزلٹ ہو گا۔ اس سے قبل پارٹی کے سینئر رہنماﺅں نے بلاول بھٹو کو ٹرین مارچ کی تجویز دے دی جس کا حتمی فیصلہ آصف علی زرداری کریں گے۔پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماوں کی طرف سے تجویز دی گئی کہ نواز شریف پر دباو بڑھانے کے لئے گو نواز گو تحریک شروع کی جائے اور اس ضمن میں ٹرین مارچ کا مشورہ دیا گیا ہے۔ بعض سینئر رہنماں کی طرف سے دی جانے والی تجویز میں کہا گیا ہے کہ ٹرین مارچ کراچی سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد تک کیا جائے اور بلاول بھٹو زرداری ٹرین مارچ کی قیادت کریں۔ تجویز کے مطابق سندھ اور پنجاب میں ریلوے سٹیشنوں پر بلاول بھٹو استقبالی کارکنوں سے خطاب کریں گے۔ پارٹی قیادت نے گو نواز گو ٹرین مارچ کی تجویز پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیا تاہم حتمی فیصلہ آصف علی زرداری سے مشاورت اور سکیورٹی پہلوﺅں کا جائزہ لے کر کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اب صرف مولانا فضل الرحمان جیسے چند لوگ ہی وزیراعظم کے حمایتی رہ گئے ہیں اور امید ہےوہ بھی جلد ہی نوازشریف کی حمایت چھوڑ دیں گے قبل ازیں انہوں نے ایف ایٹ کچہری میں یادگار شہداءپر پھول چڑھائے اس کے بعد وکلاءسے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی پر چڑھایا گیا شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے ساتھ ناانصافی کی گئی صدر آصف علی ذرداری بغیر کسی جرم کے گیارہ سال جیل میں رہے انکی گردن اور زبان کاٹی گئی مگر ہم پھر بھی اس ملک میں جمہوریت اور آزاد عدلیہ کے لیے جدوجہد کرتے رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain