لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ مجھے بالی وڈ کی فلموں میں کام کرنے کا ذرا بھی شوق نہیں ہے حالانکہ مجھے اب تک دس سے زیادہ فلموں کی پیشکش ہوچکی ہے اور وہ بھی نامور ڈائریکٹر اور پروڈیوسرز کی طرف سے ہے ۔ اپنے اےک انٹر وےو مےں نےلم منےر نے کہا کہ میری یہ عادت نہیں ہے کہ میں ان باتوں کی تشہیر کروں کیونکہ ہمارے ہاں اب یہ فیشن بن چکا ہے کہ ہر آرٹسٹ بالی وڈ کی طرف جارہا ہے ۔ یہ بھی نہیں دیکھا جاتا کہ وہاں کس طرح کا کام ملے گا۔ جب مجھے فلموں کی آفر ہوئی اور کہانی بتائی گئی تو جن چیزوں پر اعتراض تھا میں نے انہیں بتادیا کیونکہ میں ایسا کام نہیں کرسکتی جس سے میرے ملک اور میری ذات پر حرف آئے۔