تازہ تر ین

سونم کپور کا ماہرہ خان کو خوبصورت ساڑھی کا تحفہ

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو ساڑھی کا خوبصورت تحفہ دے کر اچھی دوست ہونے کا ثبوت دے دیا۔بالی ووڈ کی نامور اداکارہ سونم کپور کو بھارتی شوبز انڈسٹری کی اسٹائل آئیکن کہا جاتا ہے، ان کی خوبصورتی اور فیشن کے چرچے بھارت سمیت پوری دنیا میں پھیل چکے ہیں، جبکہ حال ہی میں بیروت انٹرنیشنل ایوارڈ فیسٹیول میں بہترین لباس اور مختصر وقت میں عالمی سطح پر نام بنانے کیلئے ایوارڈ حاصل کرنے والی پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان بھی فیشن میں کسی سے کم نہیں۔ ان کی خوبصورتی اور فیشن کے دیوانے پوری بھارتی انڈسٹری میں موجود ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سونم کپور نے ماہرہ خان کو اچھی دوست ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے ایک خوبصورت ساڑھی کا تحفہ بھجوایا ہے۔ ماہرہ سونم کپور کی جانب سے اتنا خوبصورت تحفہ ملنے پر بے حد خوش ہیں اور انہوں نے سونم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ساڑھی میں ملبوس اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain