نیویارک(شوبز ڈیسک) نیویارک کے ٹائمز سکوائر پر بالی وڈ سٹارز چھائے ہوئے ہیں۔ آئیفا ایوارڈز میں شرکت کے لیے نیو یارک میں موجود ستارے اپنے مداحوں سے ملنے ٹائمز سکوائر پہنچ گئے۔ اس موقع پر اپنے پسندیدہ سٹارز کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ہزاروں افراد جمع ہو گئے تھے۔ شاہد کپور، سنیل شیٹی، ورن دھون اور شلپا شیٹی سٹیج پر جلوہ گر ہوئے اور مداحوں سے بات چیت کی۔ آئیفا ایوارڈ کی مرکزی تقریب 15 جولائی کو نیویارک میں ہو گی۔