تازہ تر ین

وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کی ن لیگ چھوڑنے بارے خبر ،حقائق واضح کر دئیے

حاصل پور( تحصیل رپورٹر ) تمام محب وطن جماعتیں ملک کو درپیش بحرانوں سے نکالنے کے لیے متحد ہو جائیں ۔ مشکل وقت میں میاں نوازشریف کے ساتھ کھڑا ہوں۔ ن لیگ چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کر سکتا ہوں۔ وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ نے چیئرمین بلدیہ میاں اشفاق احمد رامے سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت میاں برادران کی قیادت میں ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔ میاں نوازشریف کے خلاف پانامہ کے ذریعے سازش کی گئی تا کہ سی پیک جیسے منصوبے پایہ تکمیل تک نہ پہنچ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی میں میاں نوازشریف سے سوالات کر کے 20کروڑ عوام کی توہین کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ این اے186میں اپنے آبائی حلقہ میں اپنے گل گروپ کے ساتھ ملکر الیکشن میں بھرپور حصہ لیا جائیگا۔ اس موقع پر عبدالناصر رامے ، میاں عبدالرزاق رامے، سابق ایم پی صفدر گل،رانا عبدالرشید، محمد انور پپو، اوصاف علی بھٹی، میاں عبدالرزاق رتھ، اور دیگر کونسلرز حضرات بھی موجودتھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain