لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن میں کوئی دھڑے بندی نہیں ہے، تمام ارکان ہی نواز شریف کے پیچھے کھڑے ہیں، مخالفین صرف پوائنٹ سکورنگ کیلئے یہ واویلا مچارہے ہیں، عمران خان خود کرپٹ لوگوں کے جہاز میں سوار ہے، وہ خود بھی اس جہاز میں ڈوب جائیں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے اندر دھڑا بندی کا الزام پی ٹی آئی لگا رہی ہے،یہ جھوٹ پر مبنی ہے، تمام ساتھی میاں نواز شریف صاحب کے ساتھ کھڑے ہیں، مخالفین صرف پوائنٹ سکورنگ کیلئے یہ واویلا مچا رہی ہیں، شریف فیملی قانون کے احترام کی وجہ سے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے۔ ماہر قانون شاہ خاور نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی پر اٹھائے جانے والے شریف فیملی کے اعتراضات درست نہیں، اگریہ اعتراضات وقت سے قبل اٹھائے جاتے تو ان کو قانونی حیثیت ہوسکتی تھی، جب جے آئی ٹی بنائی گئی اس وقت اسے کیوں چیلنج نہیں کیا گیا۔پی ٹی آئی کے منصور نے کہا ہے کہ ن لیگ نے جے آئی ٹی پر خوشی کا اظہار کیا تھا، اب انکے خلاف فیصلہ آیا ہے تو انہوںنے تحفظات کا اظہار شروع کردیا ہے، عوامی مینڈیٹ نواز شریف کو آئین اور قانون کے تحت ملا تھا، وہ اگر نااہل ہوجاتے ہیں تو انکا مینڈیٹ ختم ہوجاتا ہے۔
