تازہ تر ین

خسارے سے پریشان لاہور پارکنگ کمپنی کا پیسے بٹورنے کا نیاپلان

لاہور(عامر رانا/خصوصی نامہ نگار) لاہور پارکنگ کمپنی نے مالیاتی خسارہ پورا کرنے اور کمپنی کو منافع بخش بنانے کیلئے وفاقی اور صوبائی سرکاری عمارتوںسمیت تعلیمی اداروں ،ہسپتالوں ،مزارات سمیت 2 سو 74 سڑکوں کی پارکنگ حاصل کرنے کیلئے سفارشات تیار کر لیں ،مزید منافع کیلئے ہوٹلوں اور پرائیویٹ اداروں سے بھی بہتریں پارکنگ فراہم کرنے کیلئے کنٹریکٹ حاصل کیے جاسکتے ہیں ۔ذرائع کاکہنا ہے کہ لاہور پارکنگ کمپنی نے خود کو مالیاتی منافع بخش بنانے اور کسی بھی خسارہ کے باعث کمپنی کو سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر تک لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے پنجاب حکومت کو سفارشات بھجوانے کیلئے فزیبلٹی مرتب کی گئی ہے جس میں پارکنگ ذاتی ذرائع حاصل کرنے کیلئے سرکاری اداروں میں خصوصا شہریوں کی آمدو رفت والے دفاتروں میں پارکنگ کے ٹھیکہ جات کو حاصل کرکے وہاں بہتر پارکنگ اسٹینڈ بنائے جائیں گے جبکہ پرائیویٹ سکٹر میں بھی بڑے ہوٹلز سمیت دفاتروں میں پارکنگ ٹھیکے حاصل کرنے کیلئے اپنے نمائندوں کے ذریعے انہیں بہتریں پارکنگ فراہمی دے کر قائل کیا جائے گا ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور پارکنگ کمپنی نے تعلیمی اداروں خصوصا پرائیویٹ سکٹر ،ہسپتالوں ،پارکوں سڑکوں مارکیٹوں ،بس اڈوں ،ریلوے اسٹیشن سے پارکنگ ٹھیکے حاصل کرکے متعلقہ اداروں کو منافع دینے کے ساتھ اپنے وسائل میں بھی اضافہ کیا جائے گا تاہم اس سلسلہ میں فزیبلٹی مرتب کرلی گئی ہے جو کہ چند روز تک کمشنر لاہور کو بھجوادی جائے گی جو پنجاب حکومت سے منظوری کے بعد فیصلہ کریں گے کہ پرائیویٹ ٹھیکہ داروں کو ختم کرکے لاہور پارکنگ کمپنی کو منافع بخش بنانے کیلئے ان پرائیویٹ ٹھیکہ داروں سے کنٹریکٹ ختم کرکے سرکاری سرپرستی میں پرائیویٹ پارکنگ سسٹم متعار ف کروا کر شہریوں کو پارکنگ کے بہتریں سہولیات فراہم کریں گے


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain