بہاولنگر (خصوصی رپورٹ) طلاق نہ دینے پر بیوی نے ہتھوڑے مار مار کر شوہر کو مار ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق 19 سالہ وزیراں بی بی کی چار ماہ قبل 39 سالہ ریاض سے وٹے سٹے کی شادی ہوئی۔ وزیراں اس شادی سے خوش نہ تھی۔ وہ شروع سے ہی طلاق کا مطالبہ کررہی تھی۔ ہارون آباد پولیس کے مطابق خاتون نے گزشتہ اتوار ریاض کو سوتے ہوئے ہتھوڑے کی ضربوں سے مار مار کر قتل کردیا اور ملزمہ فرار ہوگئی۔ پولیس نے ریاض کی نعش ہارون آباد تحصیل ہیڈکوارٹر میں جمع کروا دی۔ ملزمہ وزیراں کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔
