لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستانی ٹیلی وڑن ڈراموں سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ ارمینہ خان نے منگنی کر لی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام کے ذریعے انہوں نے ایک اپنے مداحوں کیلئے ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے منگیتر گھٹنے پر انھیں پرپوز کر رہے ہیں۔ ارمینہ خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وہ بہت خوش ہیں۔ اب کچھ بھی مجھے اداس نہیں کر سکتا۔ارمینہ خان نے اپنے منگیتر کے بارے میں ابھی تک نہیں بتایا کہ وہ کون ہیں؟ کیا کرتے ہیں اور ان کا نام کیا ہے؟ لیکن انہوں نے اپنے مداحوں سے وعدہ کیا ہے کہ وہ جلد ان کے بارے میں تفصیلات اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کریں گی۔ خیال رہے کہ ارمینہ خان کا شمار پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکاراو¿ں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے انتہائی کم عرصے میں اپنی شناخت بنا لی ہے۔ ٹیلی وڑن شائقین ڈراموں میں ان کی اداکاری کو بہت پسند کرتے اور سراہتے ہیں۔