تازہ تر ین

جے آئی ٹی رپورٹ میں نوازشریف پر کرپشن کا الزام لگایا نہیں ؟،دیکھئے خبر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے پاناما عملدرآمد کیس کی سماعت کے دوران وزیر اعظم کے وکیل خواجہ حارث کو مخاطب کرتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں وزیر اعظم پر کرپشن کا الزام نہیں لگایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں جسٹس عظمت سعید شیخ اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل تین رکنی بینچ نے جے آئی ٹی رپورٹ پر پاناما عملدرآمد کیس کی تیسری سماعت کے دوران وزیر اعظم کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم لندن فلیٹس کے مالک نہیں ہیں اور نہ ہی انہوں نے جائیداد کی تفصیلات چھپائی، انکی کوئی بے نامی جائیداد بھی نہیں ہے جس پر جسٹس عظمت سعید شیخ نے ریمارکس دیے کہ پراپرٹی کا جھگڑا ہو تو دیکھا جاتا ہے کہ وہ کس کے نام ہے اور فائدہ کون اٹھا رہا ہے ۔ آپ کی بات سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں وزیر اعظم پر عہدے کا غلط استعمال کا الزام بھی نہیں ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain