اسلام آباد (این این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کمرہ عدالت میں خراٹے لیتے رہے۔ بدھ کو پاناما کیس کی سماعت کے دوران عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نیند کے مزے لوٹتے رہے ¾خراٹے لینے پر انہیں ہلا کر اٹھایا گیا ¾کمرہ عدالت میں شیخ رشید کے علاوہ نذر محمد گوندل، فیصل کریم کنڈی بھی نیند کے مزے لیتے رہے۔ یاد رہے کہ پاناما کیس میں تحریک انصاف ¾جماعت اسلامی کے علاوہ شیخ رشید بھی فریق ہیں جنہوں نے سماعت کے پہلے روز اپنے دلائل مکمل کئے۔
