تازہ تر ین

بلاول بھٹو کی دریا دلی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حال ہی میں ورلڈ انڈر 18 سنوکر چمپئن بننے والے نسیم اختر کے تعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نسیم اختر نے رواں ماہ 11 جولائی کو ہی چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ ورلڈانڈر18 سنوکر چمپئن کے فائنل میں چین کے پی فن لی کو شکست دیکر چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ سنوکر چمپئن نے وطن واپسی کے بعد وزیراعظم سے سکالر شپ دینے کی اپیل کی تھی جبکہ وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے نوجوان سنوکر چمپئن کیلئے اب تک کسی انعام کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم پی پی پی چیئرمین نے ان کی اپیل کا جواب دے دیا ہے۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکرایسوسی ایشن کے نائب صدر جاوید کریم نے سکالرشپ کی یقین دہانی کروا دی اور اس حوالے سے نسیم اختر اور پی بی ایس اے حکام کے درمیان ایک ملاقات بھی طے کی گئی، ساہیوال سے تعلق رکھنے والے ورلڈ انڈر 18 سنوکر چمپئن کا کہنا تھا کہ وہ یہ سن کر خوش ہیں کہ پی پی پی کے چیئرمین نے ان کے تعلیمی اخراجات اٹھانے کی پیش کش کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain