ممبئی (شوبز ڈیسک) اداکارہ شلپا شیٹھی طویل عرصہ سے فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کئے ہوئے ہیں لیکن اب انہوں نے جلد بالی ووڈ میں واپسی کا عندیہ دیا ہے۔ ایک تقریب کے دوران فلموں میں واپسی کے بارے میں پوچھے جانے پر اداکارہ نے کہا کہ انہیں کچھ منصوبوں کی پیشکش ہوئی ہے،ان کا حصہ بننے یا نہ بننے کا ابھی فیصلہ نہیں کیا۔ واپسی کیلئے کسی اچھے پراجیکٹ کی تلاش میں ہوں۔ شلپا شیٹھی موجودہ دور کی بہترین اداکاراو ں میں سے ایک عالیہ بھٹ کی فین ہیں، جنہوں نے فلم”اڑتا پنجاب“ کےلئے بہترین اداکارہ کا آئیفا ایوارڈ جیتا۔ شلپا نے کہا کہ عالیہ جو بھی کرتی ہیں، بہترین کرتی ہیں۔
وہ واقعی خود کو آگے بڑھانا پسند کرتی ہیں۔ اور مشکل کردار بھی بخوبی ادا کرتی ہیں۔