اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم پاکستان کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ آپ اس انسان کو کبھی بھی ہرا نہیں سکتے جسے کسی بھی چیز کا خوف نہ ہو۔ سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم پاکستان کی لواری ٹنل کے افتتاح کے موقع پر تصاویر اپ لوڈ کرتے ہوئے دختر اول مریم نواز شریف نے ٹوئٹ کیا کہ آپ اس شخص کو کبھی بھی ہرا نہیں سکتے جو ہر چیز سے بے خوف ہو۔ مریم نواز کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئیں تصاویر کے ساتھ مختصر تحریر میں مریم نواز نے نام لئے بغیر اپوزیشن پر تنقید کی ہے۔
