اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاناما کیس کی سماعت کے دوران وزیراعظم کے بچوں کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے عدالت عظمیٰ میں نئے دستاویزات جمع کرائے تو معزز جج صاحبان نے ان دستاویزات کو میڈیا پر نشر ہونے پر برہمی کااظہار کیا ،سماعت کے دوران جسٹس عظمت نے کہا کہ جب بھی کوئی سوال پوچھا جاتا ہے تو آپ دستاویزات لے آتے ہیں ، اب بھی آپ فروری 2017کی دستاویزات لے آئے ہیں ، آپ مزید دستاویزات لائے ،انکو بھی دیکھ لیتے ہیں، اس پر سلمان اکرم راجہ نے جواب دیا کہ ان دستاویزات کو افسانہ نہیں کہا جاسکتا ، اس جواب پر جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ جو دستاویزات آپ دکھا رہے ہیں وہ سب پرائیویٹ ہیں، نجی دستاویزات میں لکھا جاسکتا ہے کہ مال ٹائی ٹینک میں گیا، انہوں نے مزید کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ پر بار بار حملے نہ کریں ،لکھ کر دیتے ہیں کہ فیصلہ جے آئی ٹی کی فائنڈنگ پر نہیں کرنا۔
