اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ز رداری نے پارٹی رہنماﺅں اور عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرگرم ہو جائیں، شہر شہر اور قریہ قریہ تک پارٹی کو مضبوط اور منظم بنائیں، نواز شریف کے اقتدار کے دن گنے جا چکے ہیںان کا اقتدار کرپشن کی وجہ سے ڈوب رہا ہے۔ جمعرات کو زرداری ہاﺅس اسلام آباد میںپارٹی کے کے پی کے رہنماﺅں سابق اسپیکر کے پی کرامت چگرمٹی، سابق اراکین کے پی اسمبلی زمین خان، باچا صالح، انور علی خان، مصباح الدین سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ دیر میں پارٹی مضبوط ہو رہی ہے، دیگر پارٹیوں کے لوگ جوق در جوق پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ پارٹی کے شہیدوں کی قربانیوں کی وجہ سے ہو رہا ہے اور ان کا خون رنگ لا رہا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 2013ءکے انتخابات ہم سے چرائے گئے تھے اور خصوصاًکے پی میں ہماری پارٹی کے رہنماﺅں اور امیدواروں کو شہید کیا گیا تھا۔ درایں اثناءبلاول بھٹو زرداری سے سابق اسپیکر آزاد جموں و کشمیر سردار غلام صادق، سابق ایم پی اے سید دلاور شاہ، پیپلزپارٹی اقلیتی ونگ کی رہنما ندا نذیر، پیپلزیوتھ کے وفد نے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیر حسین بخاری اور پیپلزپارٹی کے پی کے صدر ہمایوں خان بھی موجود تھے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری، پی پی رہنما سینیٹررحمان ملک کے گھرپہنچ گئے، دونوں رہنماو¿ں نے سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیپلز پارٹی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری قریبی رہنماو¿ں کے ہمراہ سینٹر رحمان ملک کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے سینٹر رحمان ملک سے ملاقات کر کے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔ رحمان ملک نے بلاول بھٹوزرداری کوپاناماکیس میں ہونے والی پیش رفت اور سیاسی لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بلاول بھٹو نے رحمان ملک کو پانامہ معاملے پر گہر ی نظر رکھتے ہوئے سیاسی رابطوں کی ہدایت بھی کی ہے۔