تازہ تر ین

پاکستان کے معروف گلوکار نے خود کشی کر لی ، بھائی کے سنسنی خیز انکشافات

لاہور (کرائم رپورٹر) ٹبی سٹی کے علاقہ میں آج صبح معروف گلوکار زین علی کی نعش باتھ روم سے برآمد، پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانہ جمع کروا دیا۔ بتایا گیا ہے کہ انڈین پروگرام ”سارے گاما“ سے شہرت پانے والے نوجوان گلوکار زین علی کی آج صبح گھر کے باتھ روم سے نعش ملی ہے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی جنہوں نے نعش کو قبضہ میں لے لیا۔پولیس کے مطابق خودکشی سمیت تمام پہلوﺅں پر تفتیش کی جا رہی ہے جبکہ اس بارے میں متوفی کے بھائی سونو علی نے ”نیااخبار“ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ زین علی نے انڈین پروگرام ”سارے گاما“ سے شہرت حاصل کی تھی اور متعددپاکستانی فلموںمیں بھی گلوکاری کی۔ آج صبح چار بجے سٹوڈیو سے واپس آکر واش روم میں چلا گیا، کافی دیر گزرنے کے بعد ہم نے واش روم کا دروازہ کھٹکھٹایا تو کوئی جواب موصول نہ ہوا جس پر دروازہ توڑ کر دیکھا تو زین مردہ حالت میں پڑا تھا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ زین کے بھائی سونو کے مطابق اس کے بھائی کی موتم برین ہیمبرج کے باعث ہوئی ہے جبکہ پولیس کے مطابق تمام پہلوﺅں پر تفتیش کی جا رہی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain