تازہ تر ین

”اسے فوراََ گرفتار کر لیا جائے“سعودی بادشاہ نے شہزادے بارے اہم حکمنامہ جاری کر دیا

ریاض(آئی این پی) سعودی بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شہریوں پر تشدد کرنےوالے شہزادے سعود بن عبدالعزیز کی گرفتاری اور قرار واقعی سزا دینے کا حکم دیدیا۔سعودی میڈیا کے مطابق شاہ سلمان نے انصاف کی بہترین مثال قائم کرتے ہوئے شہریوں پر تشدد کے مرتکب شہزادے سعود بن عبدالعزیز بن مساعد بن سعود بن عبدالعزیز آل سعود کی ساتھیوں سمیت فوری گرفتاری اور اسے قرار واقعی سزا دینے کا حکم دیا ہے۔شاہ سلمان کی جانب سے جاری کردہ خصوصی فرمان میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالا تر نہیں اور نہ ہی کوئی اپنے مقام مرتبے یا خاندانی اثر و رسوخ کی بنیاد پر قانون کی خلاف ورزی کرسکتا ہے اس لئے حکام کو سختی سے تاکید کی جاتی ہے کہ وہ شہریوں پر تشدد کرنے اور ان کی توہین کرنے والے شہزادے اور اس کے ساتھیوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کریں اور جب تک شرعی عدالت کوئی فیصلہ نہ دے اس وقت تک شہزادے سمیت کسی کو بھی رہا نہ کیا جائے۔سعودی فرمانروا نے حکم دیا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے متاثرین کو انصاف فراہم کرنے میں ان کی مدد کریں جب کہ عام شہریوں اور سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی باشندوں کی جان ومال اور عزت و آبرو کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain