تازہ تر ین

بالی وڈ میں کام کرنے والی اداکاراﺅں میں آمنہ شیخ سرفہرست ہیں

کراچی(شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکاراو¿ں نے اپنی ذہانت ، علم و دانش اور خوبصورت انداز کے باعث نہ صر ف پاکستانی عوام کا دل جیتا بلکہ بھارتی فلم انڈسٹری میں بھی اپنا نا م پیدا کیا۔ بھارتی فلم ساز پاکستانی اداکاراو¿ں کو اپنی فلموں میں کاسٹ کر نے کے لیے کوشاں ہیں۔پاکستانی اداکاراو¿ں میں آمنہ شیخ سرفہرست ہیں۔ انہوں نے اپنی محنت اور لگن کے باعث نہ صرف پاکستان کے لئے دو بین الاقوامی ایواڈ جیتے بلکہ اب وہ بھارتی فلم انڈسٹری میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے تیار ہیں اور جلد ہی وہ بھارت کی فلم انڈسٹری میں نامور اداکاروں کے ساتھ نظر آئیں گی۔سجل علی بھی بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اداکاروں اکشے کمار،شارخ خان اورسلمان خان کے ساتھ کام کر نے کی خواہش مند ہیں۔ حالیہ ریلز ہونے والی فلم “مام” میں سجل علی نے سری دیوی کے ساتھ کام کیا اور شاندار کارکردگی دکھائی۔سجل علی کی فلم “مام” ایک کامیاب فلم ثابت ہوئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain