لاہور(شوبز ڈیسک)سوشل میڈیا سمیت فلم انڈسٹری میں ہمایوں سعید اور مہوش حیات کی ملاقاتوں اور روز بروز پروان چڑھتی ہوئی دوستی کے چرچے زبان زد عام ہونے لگے۔عید پر ریلیز ہونیوالی ہمایوں سعید کی فلم “پنجاب نہیں جاﺅنگی” میں مہوش حیات کو ایک بار پھر سے اداکاری کے جوہر دکھانے کا موقع دیا گیا ہے۔ فلم “جوانی پھر نہیں آنی” میں مہوش حیات نے ہمایوں سعید کی محبوبہ کا رول بھی بخوبی نبھایا تھا اور اب پھر سے انہیں فلم میں بہترین رول دیا گیا ہے۔فلم کی پروموشن کیلئے مہوش اور ہمایوں ہر جگہ اکٹھے دیکھے جاتے ہیں جبکہ فلم انڈسٹری میں ان کیساتھ ساتھ رہنے کے چرچے بھی ہونے لگے ہیں ۔
ادھر ہمایوں سعید کا بھی ماننا ہے کہ ہر فنکار اور پروڈیوسر ٹیلنٹڈ ہیروئین کیساتھ کام کر کے خود کو پرسکون اور ذہنی ہم آہنگی کی بنا پر اچھا محسوس کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں ہونیوالی چہ میگوئیاں کچھ بھی ہوں کامیاب لوگوں کو اس کی پرواہ نہیں ہوتی۔ ہمایوں سعید کے مطابق یہ فلم بھی شائقین کو گھروں سے نکال کر سینما گھروں تک لے آئیگی۔