لاہور(شوبز ڈیسک) فلم اور ٹی وی کی نامور اداکارہ ثنا نے کہا ہے کہ فن اور فنکار کبھی نہیں مرتا ،خواہش ہے کہ زندگی کی آخری سانس تک اداکاری کروں ،بڑ فنکار اپنے کام اور نام سے پہچانا جاتا ہے ، میں نے بھی اپنے فنی کیریئر میں ہرطرح کے کردار بخوبی ادا کر کے اپنے آپ کو منوایا ہے ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کوشش کرتی ہوں کہ اپنے کردار کے ساتھ مکمل انصاف کرسکوں ۔ انہوں نے کہا کہ شوبز کی مصروفیات کے ساتھ اپنے گھر اور بچوں کو بھی مساوی وقت دیتی ہوں۔