لاہور (سیاسی رپورٹر) نجی ٹی وی کے اس اینکر کے اس وعدے کو کہ شہباز شریف اگلے وزیراعظم ہوں گے اور اس مقصد کے لئے درمیانی مدت میں خواجہ آصف یا شاہد خاقان عباسی کو وزیراعظم بنایا جائے گا۔ گمان غالب ہے کہ شہباز شریف لاہور میں حمزہ شہباز کی ایم این اے کی سیٹ پر الیکشن لڑیں گے اور ان کا بیٹا حمزہ شہباز ان کی جگہ ایم پی اے ہو گا اور شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کی شکل میں پنجاب کا وزیراعلیٰ بنایا جائے گا جو عملاً پہلے بھی ایم این اے ہونے کے باوجود پورا وقت لاہور میں گزارتے ہیں اور پنجاب کے مسلم لیگ کے ہر حلقے سے ان کا مسلسل رابطہ ہے اور وہ عملاً پنجاب کے ڈپٹی وزیراعلیٰ ہیں۔
