تازہ تر ین

10 نمبر کا ہندسہ بدنام کیوں ؟ رحمن ملک نے وجہ بتا دی

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی 96 فیصد رپورٹ میری فراہم کردہ معلومات پر مبنی ہے ، میری رپورٹ مستند ہے تو میں ناقابل بھروسہ کیسے ہو گیا ، سپریم کورٹ بھی جا سکتا ہوں اور ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر سکتا ہوں۔ جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمن ملک نے کہا کہ جے آئی ٹی کو میری 257 صفحات پر مشتمل رپورٹ دی گئی ۔ جے آئی ٹی نے کہا کہ کہا کہ میں نے کوئی اضافی معلومات نہیں دیں۔ جے آئی ٹی میں اپنی رپورٹ کی ذمہ داری تسلیم کرنے گیا تھا ۔ جے آئی ٹی کی 96 فیصد رپورٹ میری فراہم کردہ معلومات پر مبنی ہے۔ جے آئی ٹی نے کہاکہ رحمن ملک نے جھوٹ بولا جس پر دلی افسوس ہوا۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی نے بہت محنت سے رپورٹ مکمل کی ہے ۔ جے آئی ٹی رپورٹ نے میری رپورٹ کو مستند قرار دیا ۔ میری رپورٹ مستند ہے تو مجھے کیسے ناقابل بھروسہ کہا جا سکتا ہے۔ ہمیں اداروں کا احترام کرنا چاہیے۔ سپریم کورٹ بھی جا سکتا ہوں اور ہتک عزت کا دعویٰ بھی کر سکتا ہوں۔ رحمان ملک نے کہا ہے کہ جو ماحول بن رہا ہے اس سے سیاسی جماعتوں میں سے صرف پیپلزپارٹی ہی باقی رہ جائے گی۔ جلد نمبر دس کی بات ہو رہی ہے مگر دس نمبر کا ہندسہ بڑا بدنام ہے۔ رحمان ملک نے کہا کہ میری رپورٹ اور جے آئی ٹی کی رپورٹ ایک ہے۔ اللہ کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہوں کہ قاضی خاندان کے ساتھ ملاقات نہیں ہوئی اس حوالے سے سابق چیئرمین نیب جنرل (ر) امجد حسین نے غلط بیانی کی۔ جے آئی ٹی نے میرے حوالے سے غلط کہا ہے مگر میں جے آئی ٹی کی رپورٹ کو مسترد نہیں کرتا۔ جے آئی ٹی نے بہت محنت کی ہے۔ پانامہ کیس پر زیادہ کمنٹ نہیں کرونگا۔ ایک عدالت سپریم کورٹ کے اندر لگی ہے اور ایک عدالت سپریم کورٹ کے باہر لگی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain