تازہ تر ین

اہم شخصیت کے میڈیا سیل نے حالات بگاڑے ؟

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت کے مستعفی ہونے والے وزیر میاں عطا محمد مانیکا نے اپنی قیادت کے خلاف الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز کے میڈیا سیل نے حالات کو بگاڑا ہے، نوازشریف کسی اور کو وزیراعظم بنا دیتے تو آج حالات مختلف ہوتے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق عطا محمد مانیکا مسلم لیگ ن کی قیادت کے خلاف پھٹ پڑے اور سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کے میڈیا سیل نے حالات کو بگاڑا ہے۔ نوازشریف کو وزارت عظمیٰ کا عہدہ چھوڑ دینا چاہئے تھا، نوازشریف کسی اور کو وزیراعظم بنا دیتے تو آج حالات مختلف ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں صرف تنخواہ لینے کی کوئی ضرورت نہیں اور نہ ہی میری عمر اب کھلونوں سے کھیلنے کی ہے کہ میں جھوٹے لاروں اور سہانے وعدوں پر وقت گزاروں، پارلیمان کا سینئر رکن ہونے کے باوجود حکومت نے گزشتہ چار سال تک دیوار سے لگائے رکھا، مجبور ہو کر استعفیٰ دیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain