تازہ تر ین

”عمران خان حاضر ہوں “

لاہور(اے این این) وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس میں جواب جمع کرانے کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی کو مزید وقت فراہم کردیا گیا۔لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج اظفر سلطان کی عدالت میں شہباز شریف کی جانب سے دائر کیے گئے کیس کی سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران شہباز شریف کے وکیل مصطفی رمدے نے اپنے دلائل میں کہا کہ عمران خان نے شہباز شریف پر بے بنیاد الزام عائد کرکے قوم کو گمراہ کیا، جبکہ سیاسی مفادات حاصل کرنے کے لیے شہباز شریف کی کردار کشی کی گئی۔عدالتی حکم کے باوجود عمران خان کی جانب سے جواب داخل نہ کرانے پر عدالت نے عمران خان کو 21 اگست کے لیے دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔یاد رہے کہ عمران خان نے اپریل 2017 میں الزام لگایا تھا کہ شہباز شریف نے پاناما لیکس کے معاملے پر چپ رہنے اور موقف سے پیچھے ہٹنے کے لیے انہیں 10 ارب روپے کی پیشکش کی۔10 ارب روپے کی پیشکش کے اس الزام پر ہتک عزت کا دعوی دائر کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب نے پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا کیس دائر کیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain