تازہ تر ین

بھارتی فوج کے پاس گولہ بارود کا سٹاک شدید کم، 10 دن بھی نہیں لڑ سکتا

نئی دہلی:  بات بات پر جنگ کی دھمکیاں اور سرجیکل سٹرائیک کے بڑے بڑے دعوے کرنے والے بھارت کے پلے درحقیقت سوائے جنگی جنون اور زبانی جمع خرچ کے کچھ بھی نہیں۔ بھارتی پارلیمنٹ میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق، بھارتی فوج کے ذخائر گولہ بارود کی شدید کمی سے دو چار ہیں اور جنگ ہونے کی صورت میں دس دن کے اندر اندر بھارتی فوج کے پاس کوئی گولہ بارود نہیں بچے گا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کو گولہ بارود کی مد میں چالیس فیصد کمی کا سامنا ہے۔

یاد رہے کہ یہ رپورٹ ایسے وقت میں پیش کی گئی ہے جب چین اور پاکستان کیساتھ بھارت کی سرحدوں پر کشیدگی جاری ہے۔ بھارتی دفاعی پالیسی کے مطابق، جنگ کی صورت میں بارود کے ذخائر کم از کم 40 دن کیلئے ہونے چاہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain