تازہ تر ین

سلو بھائی ایک اور مشکل میں پھنس گئے

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی دبنگ سیریز کے تیسرے سیکوئل کی ہدایت کاری ایک معمہ بن گئی۔مداحوں کو سلو میاں کی ہر فلم کا ہی بے صبری سے انتظار رہتا ہے کیوں کہ ان کی فلمیں ایکشن اور مزاح سے بھرپور ہوتی ہیں، چاہے وانٹیڈ ہو یا بجرنگی بھائی جان، اک تھا ٹائیگر ہو یا پھر سلطان، ان کے ہر کردار کو دل کھول کر سراہا گیا مگر فلم دبنگ میں چلبل بانڈے کے کردار نے مداحوں پر ایسی دھاک بٹھائی کہ فلم کے دونوں سیکوئل کی کامیابی کے بعد اس کے تیسرے پارٹ کا بے چینی سے انتظار کیا جا رہا ہے جس کے لیے شوٹنگ کی تاریخ بھی طے ہوچکی ہے۔دبنگ کے دوسرے سیکوئل میں ہدایت کاری کے فرائض سلو میاں کے بھائی ارباز خان نے انجام دیئے تھے ۔جو نہ صرف فلم کے لکھاری اور پروڈیسر ہیں بلکہ بطور اداکار بھی فلم کا حصہ ہیں لیکن تیسرے سیکوئل میں دبنگ خان نے ان کی ہدایت کاری میں فلم بنانے سے انکار کر دیا تھا جس پر دبنگ تھری کی ہدایت کاری ایک معمہ بن کر رہ گئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دبنگ تھری کی ہدایت کاری کے لیے بھارت کے معروف کوریو گرافر اور فلم میکر پربھو دیوا کا نام لیا جا رہا تھا لیکن نئی رپورٹ کے مطابق اب اس فلم میں ہیرو پنتی کے ڈائریکٹر صابر خان ہدایت کاری کے فرائض انجام دیں گے۔صابر خان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بہت خوشی ہے کہ اس فلم کے لئے مجھے چنا گیا تاہم فلم کے حوالے سے بات چیت ابھی آخری مراحل میں ہے اور فلم کا اسکرپٹ بھی فائنل کر رہا ہوں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain