لاہور(شوبز ڈیسک) فلم اسٹار میرا نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری میں آج بھی بہت سے باصلاحیت لوگ موجود ہیں، لیکن ایک خاص لابی سینئرفنکاروں کو سوچی سمجھی سازش کے تحت فلموں سے دور رکھنے کے لیے کوشاں ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میرا نے بتایا کہ کچھ لوگ اپنی بنائی ہوئی اس سازش میں کسی حد تک کامیاب بھی ہیں مگرانھیں اس بات کا احساس بہت جلد ہوجائے گا کہ عوام کے دلوں پرراج لابی سسٹم اورگروپ بندی سے نہیں بلکہ ٹیلنٹ کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے ملک میں فلمیں توبن رہی ہیں لیکن ابھی تک کوئی سپراسٹارنہیں بن سکا۔اسکینڈلز اورجھوٹی افواہوں پرہنستی ہوں،جہاں جاتی ہوں وہاں توجہ کا مرکز بن جاتی ہوں،ساتھی اداکارائیں مجھ سے جلتی ہیں۔میرا نے بتایا کہ جب میرا فنی سفرشروع ہوا توکسی کوبھی یہ اندازہ نہ تھا کہ آنے والے سالوں میں، میں ایک عام لڑکی سے اس قدر خاص بن جاں گی کہ لوگ میرے ساتھ نام جوڑ کرشہرت حاصل کرنے کوترجیح دینگے۔ یہ بھی ایک طرح کی میرے رب کی خاص کرم نوازی ہی ہے ، لیکن میرا ایسے لوگوں کوایک ہمدردانہ مشورہ ہے کہ وہ میرے ساتھ اپنا نام ضرور جوڑیں ، مگراس کے ساتھ ساتھ کچھ کام بھی کریں۔ کیونکہ میرے پاس آج جونام اورمقام ہے، وہ صرف اورصرف دن رات محنت سے کام کرنے کی بدولت ہے۔اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے فلم انڈسٹری میں بہت سے یادگار کردار نبھائے، جس کی بدولت انہیں بالی وڈ میں کام کرنے کا موقع ملا۔ حالانکہ یہاں سب کوپتہ ہے کہ خود سے سرمایہ کاری کرکے بہت سی اداکاراں نے بالی وڈ میں کام حاصل کیا مگرسفارش اورٹیلنٹ کا فرق ان کے کام کو دیکھ کرسب کے سامن آگیا۔