تازہ تر ین

میڈیا ہاﺅسز اور اینکر پرسنز میں 50ارب بانٹے گئے، اہم شخصیت کا انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اگلے دو ہفتے ملک کے لیے انتہائی اہم قرار دیدیئے۔ انہوں نے کہا کہ چور لٹیرے کیا اعلان کرینگے جس دن عدالت عظمیٰ کا فیصلہ آئے گا میں اور عمران خان اس دن تاریخی اعلان کرینگے۔ نوازشریف ہمیشہ سے سست رہے ہیں۔ جے آئی ٹی ختم ہوگئی اب اسے گالیاں دے رہے ہیں۔ شہبازشریف اور اسحاق ڈار کو ان کے وکلا سے پھنسا دیا ہے۔نوازشریف کے خلاف تمام ریفرنس کھل جائینگے۔ حدیبیہ کیس بھی کھلے گا۔ وزیراعظم کے بچوں کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے مجھے کہا کہ ”ہاتھ ہولا رکھیں“ نوازشریف نے مریم نواز اور اپنی سیاست ڈبوئی باپ کی عزت کوڈبویا نوازشریف اور ان کا پورا خاندان نااہل ہونے جارہا ہے شیخ رشید نے انکشاف کیا کہ پچھلے دنوں میں 50ارب روپے بانٹے گئے میڈیا ہاﺅسز اور اینکر پرسنز کو خوب نوازا گیا۔ سپریم کورٹ اس بارے مجھ سے پوچھے تو ساری تفصیل بتاﺅں گا۔ پانامہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد عدالت جاﺅں گا اور ایل این جی ٹھیکہ سکینڈل کا معاملہ اٹھاﺅں گا کہ قوم کے اربوں روپے دے گئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain