تازہ تر ین

شرجیل میمن سمیت اہم شخصیات بھی دبئی میں کمپنیوں کے ملازم نکلے

کراچی (خصوصی رپورٹ) ابھی وزیراعظم نوازشریف کی دبئی میں ایک کمپنی میں ملازمت کی بات پرانی بھی نہیں ہوئی کہ سندھ کے ایک سابق اور ایک حالیہ امیر وزیر شرجیل انعام میمن اور سہیل انور سیال کے نام دو الگ الگ کمپنیوں میں بطور ملازم سامنے آنے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد سندھ کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے۔ شرجیل میمن اور سہیل انور سیال کے بارے میں نئی دستاویزات سامنے آئی ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ دونوں امیر اور بااثر وزراءدبئی کی 2الگ الگ کمپنیوں میں ملازم ہیں اور وہ ہر ماہ وہاں سے باقاعدہ تنخواہ وصول کرتے ہیں۔ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ دونوں صوبائی وزراءسابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کے قریبی ساتھی ہیں اور وہ دبئی کی کمپنی میں ملازمت کر رہے ہیں جس پر شبہ کیا جا رہا ہے کہ کہیں وہ کسی بڑی سیاسی شخصیت کی آف شور کمپنی میں ملازمت تو نہیں کر رہے۔ دستاویزات سامنے آنے کے بعد دونوں صوبائی وزراءاپنے موبائل فون بھی اٹینڈ نہیں کر رہے اور کسی سے رابطہ بھی نہیں کر رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain