سکھر(ویب ڈیسک) اگر نواز شریف جائے گا تو اگلا نمبر عمران خان کا ہے، خورشید شاہ کی پیشگوئی، کہتے ہیں پانامہ کیس کا فیصلہ پیر یا منگل تک آ جائے گا، حکومت کا پریشر چودھری نثار کیلئے اینٹی بائیوٹک ہے۔
اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے سکھر میں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ایک بار پھر سیاسی مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیا، بولے حکومت کا پریشر چودھری نثار کیلئے اینٹی بائیوٹک ہے، اللہ چودھری نثار کو درد سے نجات دلائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نیب کے جتنے کیسز ہوتے ہیں وہ سندھ میں ہوتے ہیں، پنجاب میں نیب چپ ہو گیا ہے، سپریم کورٹ کے نیب کے بارے میں ریمارکس سب کے سامنے ہیں