تازہ تر ین

ہمیشہ انڈسٹری کی ترقی کےلئے کوشاںرہا

(شوبز ڈیسک)فلم انڈسٹری کے سینئر ہدایتکار و اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں کی کامیابی سے انڈسٹری کی بحالی کی امید پیدا ہو گئی ہے ،ہمیشہ انڈسٹری کی ترقی کےلئے کوشاں رہا ہوں اور جب تک سانسیں ہیں یہ کردار ادا کرتا رہوں گا۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ حال ہی میں نمائش ہونے والی فلموں ” یلغار “ اور ”مہرالنساءوی لب یو “ کی کامیابی فلم انڈسٹری کو مضبوط بنیادیں فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوں گی اور یہ اب یہ امید کی جا سکتی ہے کہ ہماری انڈسٹری جلد دوبارہ مقام حاصل کرے گی ۔جاوید شیخ نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی ترقی کے لئے سب کو اتحاد اور یگانگت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
اور ہمیں اپنی انڈسٹری کی کامیابی کے لئے ایک دوسرے کی معاونت کرنی چاہیے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain