لاہور، راولپنڈی، کراچی، اسلام آباد، گوجرانوال، سیالکوٹ، قصور، شیخوپورہ، گجرات، اوکاڑہ، ساہیوال (نمائندگان خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب سے ایوان اقبال تک گو نواز گو ریلی نکالی گئی، پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں نے ریلی سے خطاب کے دوران کہا کہ نواز شریف کا پورا خاندان چور ہے لہذا انھیں وزیر اعظم کے عہدے سے فی الفور استعفا دینا چاہئے ورنہ کرا چی سے گلگت تک احتجاج ہو گا۔ریلی سے چودھری منظور احمد، حاجی عزیزالرحمان چن، ثمینہ گھرکی، سہیل ملک، بیرسٹر عامر حسن، فیصل میر سمیت دیگر رہنماﺅں نے خطاب کیا جبکہ عثمان سلیم ملک، عاصم بھٹی ، شاہد انور، اورنگزیب برکی، عابد صدیقی، اشرف بھٹی، شہباز بھٹی، عدنان گورسی، عرفان جٹ، حق نواز خان، عابدہ ملک، الطاف قریشی سمیت سینکڑون کارکن شریک ہوئے۔ پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چودھری منظور احمد نے پریس کلب کے باہر گونواز گو ریلی کی قیادت کرتے ہوئے خطاب میں کہا کہ نواز شریف اکیلا نہیں ان کا پورا خاندا ن چور ہے ،پیپلز پارٹی کا ہر کارکن کہہ رہا ہے مک گیا تیرا شو نواز گو نواز گو نواز، بھٹو کی نقل کر نے والے لیڈر بھٹو جیسے کپڑے پہنتے ہیں، مائیک گرا تے ہیں لیکن اللہ کر ے نواز شریف تم بھٹو نہ بنو کیونکہ اس کے لئے بیٹے اور بیٹی شہید ہوتے ہیں اور پھانسی کا پھندا لینا پڑتا ہے۔ نواز شریف چور ہے اور چو ر رہے گا ، وہ دھوکا باز ہیں جنھوں نے شیر کی کھال پہن رکھی ہے۔ نواز شریف پانامہ کیس میں پکڑے گئے ہیں انھیں کوئی نہیں بچا سکتا، وہ ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کی بیساکھیوں سے برسر اقتدا ر رہے لیکن اب کھیل ختم ہو چکا ہے۔ پیپلز پارٹی راولپنڈی کی جانب سے گزشتہ روز بینظیر بھٹو کی جائے شہادت سے نکالی جانے والی گو نواز گو ریلی کے شرکاءنے لیاقت باغ چوک پہنچ کر ٹائروں کو آگ لگا دی۔ پورے علاقے میں دھواں پھیل گیا چوک میں ریلی کے شرکاءہونے کے باعث مری روڈ، دونوں اطراف سے بند ہونے سے سینکڑوں گاڑیاں رش میں پھنس گئیں۔ مسافروں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ میاں نواز شریف حکومت میں رہنے کا اخلاقی وقانونی جواز کھو چکے ہیں۔ پانامہ سے دبئی کے اقامے تک پورے کرپٹ اور نااہل شخص ملک کا وزیر اعظم نہیں ہو سکتا نواز شریف فی الفور استعفیٰ دیں وگرنہ عوام انہیں وزیر اعظم ہاﺅس سے گھسیٹ کر باہر نکالیں گے نواز شریف کا ٹھکانہ اب وزیر اعظم ہاﺅس نہیں بلکہ اڈیالہ جیل ہے ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی ضلع گوجرانوالہ کے صدر راﺅ اکرام علی خاں ، جنرل سیکرٹری چوہدری ارشاد اللہ سندھو ، پی پی سٹی کے صدر لالہ اسد اللہ پاپااور نائب صدر سٹی چوھدری آصف جٹ نے گوجرانوالہ میں نکالی گئی گو نواز گو ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ شریف برادران 1985سے ملک کو بے دردی سے لوٹ رہے ہیں اور آج تک احتساب سے بچتے چلے آرہے ہیں ۔ پانامہ لیکس تو ایک آغاز ہے اب کرپشن کے بڑے بڑے سکینڈل سامنے آئیں گے وہ ہمیشہ کےلئے ناہل بھی ہونگے اور عوام کا کھربوں روپیہ لوٹاہوا واپس بھی کرینگے ۔ آج ہم بلاول بھٹو زرداری کے حکم پر پر امن گو نواز گو ریلی نکال کر نواز شریف کو وارننگ دے رہے ہیں کہ وہ فوری طور پر وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہو جائیں اگر انہوںنے استعفیٰ نہ دیا تو بلاول بھٹو کی اگلی کال پر پیپلز پارٹی کے کارکن وزیر اعظم ہاﺅس کا گھیراﺅ کرینگے۔ پاکستان پیپلز پارٹی ضلع نارووال کے زیر اہتمام پرانی کچہری چوک سے چوک فاروقی حسینی تک گونواز گو ریلی ضلعی صدر حسنین شاہ رضوی کی قیادت میں نکالی گئی شرکاءریلی نے ہاتھوں میں پارٹی پرچم اٹھائے ہوئے تھے اور گو نواز گو کے نعرے لگا رہے تھے،چوک فاروقی حسینی میں پہنچ کر ضلعی صدر حسنین شاہ رضوی،ڈاکٹر شہزاد زبیر،محترمہ ظل ہماممبر ضلع کونسل،حافظ عمران بھٹی چوہدری پرویز اور خضر شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ شائع ہونے کے بعد وزیر اعظم کو اخلاقی طور پر مستعفی ہوجانا چاہیے۔ شیخوپورہ میں پاکستان پیپلزپارٹی بھی گو نواز گو ریلی کے موقع پر دو حصوں میں تقسیم ہو گئی پہلی ریلی پیپلز سیکرٹریٹ شاہ کالونی سے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت سٹی صدر سید ندیم عباس کاظمی نے کی۔ اس موقع پر سابق ضلعی صدر محمد آصف خان، رانا محمد اکرم ناز، افتخار علی بھٹی، رضا خان جمالی، ندیم سرور، امجد شکیل راہی، مرزا ہارون الرشید بیگ، اطہر شاہ ، شہزادہ بھٹی، رضا خان جمالی، ندیم سرور، امجد شکیل راہی، مرزا ہارون الرشید بیگ، اطہر شاہ، شہزادہ بھٹی، سرفراز شیخ، میاں عدنان سعید، چودھری ریاض گادھی، عمران سعید، رانا سرور، یاسین گادھی، بابا اسحاق، رضیہ بی بی سمیت سینکڑوں کارکنان شرکت کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ نواز شریف اور ان کے خاندانوں نے 35 سالوں سے لوٹ مار کا جو بازار گرم کر رکھا تھا آج پوری قوم اس سے آگاہ ہو چکی ہے۔ الہ آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی حلقہ پی پی 180سے نامزد امیدوار حاجی منیر احمد آرائیں کے ڈیرہ سے گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے گو نواز گو ریلی نکالی جسے پولیس نے ناکے لگا کر چوک الہ آباد میں جانے سے روک دیا پیپلز پارٹی کے سینکڑوں کارکنوں نے اس موقع پر گونواز گو کی زبردست نعرہ بازی کی گو نواز گو ریلی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدرسید طارق رضا ،ضلعی جنرل سیکرٹری مرز نسیم الحسن ایڈووکیٹ اور امیدوار صوبائی اسمبلی حاجی منیر احمد آرائیں نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی عز ت اسی میں ہے کہ باعزت طور پر مستعفی ہوجائیں۔ پیپلزپارٹی ساہیوال نے گو نواز گو کی دو ریلیاں نکالیں اور نواز شریف کے خلاف نعرے بازی کی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے این اے 160 کے امیدوار رانا سابق تحصیل ناظم کی قیادت میں ایک بہت بڑی گو نواز گو ریلی نکالی گئی جس میں وزیر اعظم نواز شریف سے فوری استعفے کا مطالبہ کیا گیا۔ اوکاڑہ میں پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری خزانہ سجاد الحسن چودھری نے کہا ہے کہ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں اب ان کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ٹھونکے جانے والا ہے حکومت اب دوبارہ کبھی بھی برسر اقتدار نہیں آ سکتی قوم ان کو آنے والے ہر الیکشن میں مسترد کرے گی۔ منڈی بہاﺅ الدین میں پیپلزپارٹی کی جانب سے پریس کلب کے باہر گو نواز گو کو احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت پیپلزپارٹی سے آصف بشیر بھاگٹ سابق ایم پی اے مرزا اکرم بیگ دیوان شمیم اختر ڈویژنل صدر گوجرانوالہ محمد حسین شاکر، ارشد اللہ محمد اشرف غوری سمیت نے شرکت کی۔ جے آئی ٹی رپورٹ نے ثابت کر دیا ہے کہ شریف خاندان نے کرپشن کی ہے،سپریم کورٹ فوری طور پر انصاف کے تقاضے پورے کرے،یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما مرزا غفار،خان نوید اسلم خان،رخسانہ کوثر،ثریا عجائب،شہناز اختر،خان عزیز خان،میاں وسیم،محمود شاہ نے کہی،ان کا کہنا تھا کہ اب دیوار پر لکھا گیا ہے کہ” مک گیا تیرا شو گو نواز گو“جمہوریت کے لیے صرف پاکستان پیپلز پارٹی نے ہی جدوجہد کی ہے انشاءاللہ 2018میں بھی عوام پیپلز پارٹی کو کامیاب کریںگے۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی سیالکوٹ کے زیراہتمام گو نواز گو ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ضلعی صدر اعجاز احمد چیمہ اور جنرل سیکرٹری خواجہ اویس مشتاق ایڈووکیٹ نے کی جبکہ سابق امیدوار قومی اسمبلی زاہد بشیر چودھری، سید ریاض حسین شاہ، شہباز خان، ماسر محمد شفیع اور دیگرکارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ریلی چوک علامہ اقبال سے شروع ہوئی جس میں گو نواز گو گلی گلی میں شور ہے سارا ٹبر چور ہے کے نعرے لگائے۔ پاکستان پیپلزپارٹی ضلع ننکانہ صاحب کے زیر اہتما م گو نواز گو ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت پیپلزپارٹی ضلع ننکانہ صاحب کے صدر سید ابرار شاہ سابق ایم پی اے نے کی۔ ریلی میں رائے فرید احمد بھٹی، سید کامران شاہ بخاری، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری لاہور ڈویژن چودھری طارق سانگلہ ہل صدیق وائیں رانا سجاد علی غفاری رانا محمد صدیق ہارون حنیف سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کا حکومت مخالف مظاہروں میں وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی جماعت پر تنقید کی پوچھاڑ کرتے ہوئے پارٹی رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ میاں صاحب کی نااہلی اب دیوار پر لکھی جا چکی ہے جبکہ سارے وزراءہی وزیراعظم کے امیدوار ہیں۔ جوں جوں پانامہ کیس کا فیصلے کا وقت قریب آ رہا ہے توں توں ملکی فضا کی سیاست میں شدت آ رہی ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے گجرات میں حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا جس کی قیادت قمر زمان کائرہ نے کی۔ شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ میاں صاحب کی اقتدار کشی اب ڈوب رہی ہے جس کو کوئی بھی نہیں بچا سکتا ان کی سارے وزراءقائد ایوان بننے کے خواہش مند ہیں۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ہم اب ان سے استعفیٰ نہیں لے گئے بلکہ ان کو اڈیالہ جیل میں پہنچا کر دم لیں گے۔ بھکر می اعجاز علی خان شہانی کی قیاد ت میں گو نواز گو احتجاجی رےلی ،احتجاجی رےلی میں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے فوری استعفیٰ کے مطالبہ تفصےلات کے مطابق گزشتہ روز چئےرمےن پےپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری،قمرالزمان کائرہ صدر پنجاب کے احکامات پرضلعی صدر پاکستان پےپلز پارٹی اعجاز علی خان شہانی کی قےادت مےں گونواز گو احتجاجی رےلی پےپلز سےکرٹرےٹ سے وقوع پذےر ہوئی جو چشتی چوک،عباس چوک،محمد ی چوک جی پی او چوک،بہل چونگی سے ہوتی ہوئی پرےس کلب آفس کے سامنے پہنچ کر اختتام پذےر ہوئی۔احتجاجی رےلی مےں بھکر اور اس کے مضافاتی علاقوں سے پیپلز پارٹی کے کارکنان نے بھرپورشرکت کی۔کارکنان نے مسلم لیگ ن اور وزیر اعظم پاکستان کی ہٹ دھرمی کے خلاف سخت نعرے بازی کی اور جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد وزیر اعظم سے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔حافظ آباد میں راجہ چوک سے گو نواز گو ریلی نکالی گئی جس کے قیادت پی پی پی کے ضلعی سینئر نائب صدر چوہدری محمد یسن سندھو‘اور دیگر راہنماو¿ں سید مصدق شاہ غزنوی‘الحاج زاہد فاروق‘ڈاکٹر معراجدین‘ارشد بگانے کی۔ اس موقع پر شرکاءریلی نے حکومت اور نواز شریف کے خلاف سخت نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا کہ اب نواز شریف کا جانا نوشتہ دیوار بن چکا ہے۔ انہیں فوری مستعفی ہو جانا چاہئے۔
